Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں ضمانت کی درخواست قابلِ سماعت قرار

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں ضمانت کی درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ 

سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کی سائفرکیس میں درخواستِ ضمانت پرجسٹس سردارطارق کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس عائشہ ملک پرمشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرنے ایف آئی آر کا متن پڑھ کرسنایا جس پرجسٹس سردارطارق مسعود نے پوچھا کہ یہ معاملہ کب کا ہے؟

وکیل سلمان صفدرنے جواب دیا کہ یہ معاملہ 2022 کا ہے، جسٹس سردارطارق مسعود نے کہا کہ اس پرآپ نے پورا سال ہی لگا دیا ہے، کچھ دفعات میں سزا دوسال ہے، کچھ میں سزائے موت اورعمر قید ہے۔

ایف آئی اے تفتیشی کے بغیرنوٹس پیش ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہارکیا، سلمان صفدر نے انکوائری رپورٹ اور مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی پرلگے الزامات پڑھ کرسنائے۔

جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا کہ الزام بنیادی طورپرکاپی گم ہونے کا نہیں ہے، اس کا متن پبلک کرنے کا ہے، بنچ کے سربراہ جسٹس سردارطارق مسعود نے کہا کہ کیا قانون کے مطابق یہ کیس قابل ضمانت ہے؟ جس پروکیل سلمان صفدرنے جواب دیا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 12 کے تحت یہ قابل ضمانت کیس ہے۔

عدالتِ عظمٰی نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی، وفاق اورایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے جواب بھی طلب کرلیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں