مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی اتحاد کے نکات پر مشاورت کی گئی جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تمام تر نکات اپنی اپنی قیادت کے سامنے رکھے۔
ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بعد دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم سے سابق وزیر امین الحق، جاوید حنیف اور حسان صابر جبکہ ن لیگ سے نہال ہاشمی، علی اکبر گجر و دیگر شریک تھے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں مل کرحصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں قائد نوازشریف سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
خواجہ سعدررفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے، دونوں جماعتیں انتخابات میں مل کر حصہ لیں گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سیاسی، معاشی، آئینی اور قانونی معاملات پربھی مشاورت ہوئی۔
خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ بشیرمیمن کو ن لیگ سندھ کا نیا صدرمقررکیا ہے۔ سندھ میں دیگرجماعتوں سے بھی روابط ہیں،بات ہوگی، ہم سیاسی اورسماجی تعلقات میں بگاڑ پیدا نہیں کریں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ایک لمبی تاریخ ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی اتحاد نظر آئے گا، اتحاد جن کےساتھ ممکن ہے ان کےساتھ کھڑے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















