بالی وڈ کی اداکارہ تارا ستاریہ نے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ لباس میں فوٹو شوٹ کرواکر سب سے داد سمیٹی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تارا ستاریہ نے اپنی سالگرہ کی پارٹی میں پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیار کر دہ لباس پہن کر محفل کو چارچاند لگا دئیے۔
تارا ستاریہ ایک اسٹائلش اداکارہ ہیں جو آئے دن کئی انداز، لباس اور اسٹائل اپناتے ہوئے سب کی توجہ کا مرکز بن جا تی ہیں۔
View this post on Instagram
پاکستانی ڈیزائنر فراز منان سرحد پار بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کوئی انجان نام نہیں ہیں ، اس سے قبل سپراسٹار شاہ رخ خان، فلمساز کرن جوہر، کرشمہ کپور، دیپیکا پڈوکون، ورون دھون، جھانوی کپور، ملائیکہ اروڑا، کرینہ کپور خان سمیت کئی بڑے نامور اداکار بھی ان کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے پہن چکے ہیں۔

اداکارہ تارا ستاریہ بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ ہیں، جنہیں آخری بار فلم ایک ویلن ریٹرنس میں دیکھا گیا تھا۔
تارا ستاریہ ہر طرح کی ڈریس کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ کیری کرنا جانتی ہیں ۔ انہیں سفید ڈریس سے کافی لگاؤ ہے ، تارا ستاریہ پاکستانی ڈیزائنر کے ڈریس میں گلیمریس لک میں دکھائی دے رہی ہیں، اداکارہ کی خود اعتمادی قابل دید ہے۔
تارا ستاریہ اپنے انوکھے اسٹائل سے توجہ کا مرکز بن گئی
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
View this post on Instagram
View this post on Instagram















