Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کو دھچکا، انتہائی اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار ملک عامر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما سردار ملک عامر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

 سردار ملک عامر این اے 167 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔ ملک عامر یار وارن اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں نواب بہاول عباسی کے ساتھ الائنس اور آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں