امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم 8 فروری کا دن لٹیروں کیلئے یوم حساب بنادے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استعمار کے ایجنٹ ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، سابقہ حکمران کا خیال ہے امریکہ کی مدد سے پھر اقتدارمیں آئیں گے، سابقہ حکمرانوں کو اب واشنگٹن نہیں بچا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم 8فروری کا دن لٹیروں کے لیے یوم حساب بنادے، ن لیگ، پیپلزپارٹی نے باربار حکومتیں کیں،پھر مسلط ہونا چاہتی ہیں، سابقہ حکمران جماعتیں قوم کو ماضی کی کارکردگی بتائیں، خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، دیگر پارٹیوں کے سربراہ بھی جرأت کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















