Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے پولنگ اسٹاف کی فہرستیں مانگ لیں

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز کو خط لکھ کر صوبوں سے پولنگ اسٹاف کی فہرستیں مانگ لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز کو خط لکھ کر صوبوں سے پولنگ اسٹاف کی فہرستیں مانگ لی ہیں۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹاف کی ضرورت ہوگی، تمام وفاقی اور صوبائی ادارے انتخابات  لے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی فہرست مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری توانائی، اکاؤنٹنٹ جنرل اور گورنر سٹیٹ بینک کو بھی مراسلہ لکھا اور سیکریٹری توانائی سے افسران کی فہرست مانگ لی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے گورنر سٹیٹ بینک سے نیشنل بینک اور متعلقہ بینکس کے افسران کی بھی فہرستیں طلب کیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو جلد فہرستیں مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں