محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہےجبکہ پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور سموگ چھائی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہارمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور سموگ چھائی ہےگی جبکہ ملک کے دیگر علاقوںمیں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















