Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قلات؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا، آپریشن میں 2دہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد فورسز پرحملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے، فورسز قوم کیساتھ مل کر بلوچستان کے امن کوسبوتاژ کرنےکی کوشش ناکام بنادیں گی۔

متعلقہ خبریں