وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ اور گورنمنٹ فنڈ کے سی ای او سے ملاقات ہوئی۔
گوہر اعجاز نے ایکنامک ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹس کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین دو طرفہ اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔















