آرمی چف جنرل عاصم منیر کی کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے بیان پیلس میں خصوصی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم، اعلیٰ سطح وفد کے ارکان، سفیر پاکستان ملک محمد فاروق اور کویتی پاکستانی فوج کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف اپنے وفد کے ہمراہ کویت کے دورے پر ہیں جس میں نگران وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اور دیگر عسکری نمائندے شامل ہیں۔



















