Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق خبریں؛ الیکشن کمیشن نے وضاحت کردی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر من گھڑت اور جھوٹی ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر سے متعلق پیمرا سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے اور چینلز پر انتخابات میں تاخیر سے متعلق جھوٹی خبروں کا ٹرانسکرپٹ پیمرا سے طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان میں عام انتخابات کے لیے آٹھ فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں