سعودی عرب سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
سعودی عرب نے 5 دسمبر 2023 کو مدت مکمل ہونے والے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی ہے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔



















