Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں مَیں کروں گا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، پیپلزپارٹی عوام کی ہے۔ عوام کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا۔

کوئٹہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا ہے کہ انشااللہ پیپلزپارٹی آنےوالا الیکشن جیتے گی، بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالابنے گا، سب سے بڑا اسپتال بنا کرمفت علاج کی سہولت کوئٹہ سے شروع کروں گا۔

بلاول بھٹونے کہا کہ کوئٹہ سے شروع کرکے پورے بلوچستان میں اسپتال بنائیں گے، بلوچستان کے ہرڈسٹرکٹ میں دل کے علاج کا سینٹرکھولوں گا، کسانوں کو سبسڈی دینےکےلیے کسان کارڈ لائیں گے، معاشی حالات اتنے برے کبھی نہیں تھے جتنے آج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اندرون سندھ سے لوگ کراچی آکر اپنا مفت علاج کرواتے ہیں، اقتدارمیں آکرنوجوانوں کےلیے یوتھ کارڈ لائیں گے، نوجوانوں کو روزگارکے حصول کےلیے تجربہ اور مدد فراہم کریں گے، نوجوانوں کےلیے ضلع کی سطح پر مراکزبنائیں گے، پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جہاں ہرطبقہ ترقی کرے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، پیپلزپارٹی عوام کی ہے۔ عوام کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، آج کل کچھ لوگ چارٹرآف اکنامی کی بات کرتے ہیں، ملک کو نئے چارٹرآف ڈیموکریسی کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی نے گیس لائن کی بنیاد رکھی، بی آئی ایس پروگرام دیا۔

بلاول نھٹو نے کہا کہ موقع ملا تو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کریں گے، پاکستان کو نئی سوچ اور نئی سیاست کی ضرورت ہے، مختلف ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام نہیں کررہے تھے، پیپلزپارٹی کی کوئی مخالف سیاسی جماعت نہیں،  ہمیں اتحاد کی سیاست کرنی ہے، تقسیم اورنفرت کی نہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ آصف زرداری نےانتقام واناکی سیاست کوختم کرکےنئی طرزسیاست قائم کی، آصف زرداری نےنفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست کو دفن کیا، شہید ذوالفقارعلی بھٹونےنوجوانوں کوامیددی،اس سرزمین کوآئین دیا، بینظیربھٹونےسیاست شروع کی پارٹی پرچم تھاماتوملک میں آمریت تھی۔ قائدعوام سیاست کوڈرائنگ روم سےنکال کرعوام میں لائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں