Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 مئی کے منصوبہ ساز چیئرمین پی ٹی آئی ہیں،ناصرحسین شاہ

رہنما پیپلز پارٹی ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ9 مئی کے منصوبہ ساز چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی ناصرحسین شاہ نے بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں پی ٹی آئی کے لوگوں نے قوم کو دھوکہ دیا، یہ سب مل کر ملک کو لوٹنے آئے تھے، اب ان کے درمیان جھگڑا لوٹے ہوئے مال کی تقسیم کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والےسب ایک دوسرے کے گریبان پکڑنے میں لگے ہوئے ہیں، بشریٰ بی بی کی کئی چیزیں سامنے آئیں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی تھی، آڈیو لیک ثبوت ہے کہ وہ اپنی اجارہ داری چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کاطرزسیاست اداروں کو دباؤ میں لانے والا ہے، پی ٹی آئی کے دورمیں ملک بد سے بدتر ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کو نظر نہیں آرہا تھا کہ انکی ناک کے نیچےکیا ہو رہا ہے، ریاست مدینہ کے نام پر جو کچھ انہوں نے کیا قوم اس سے واقف ہورہی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں