چین نے پاکستان کو بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کرنے والے 25 موسمیاتی آلات کا تحفہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آلات سے بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کی جاسکے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چین نے 10 لاکھ ڈالرز کے 25 موسمیاتی آلات پاکستان کو دیے ہیں، آلات بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کر سکیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی آلات پورے ملک میں نصب کر رہے ہیں، چین سے 14 ہزار کلو میٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہے ہیں۔



















