Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی (ن) لیگ میں شمولیت

سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے دونوں سابق ایم پی ایز نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں نے (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

شہبازشریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہو گا۔

رانا ثناءاللہ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں