بلوچستان میں بی این پی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کی مختلف سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری جناح ٹاؤن ملک شاہ ہاؤس پہنچے جہاں پر سابق وزیر سرفراز ڈومکی نے سابق صدر سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اسی طرح سابق رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز ڈومکی کے ہمراہ نصیب اللہ مری، میر حربیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی، علاؤالدین کاکڑ ودیگر نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ نواب ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ، سربلند جوگیزئی، عارف حسنی، عمر گورگیج، ظہور بلیدی، نور احمد بنگلزئی، ندیم خان، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک، غلام رسول عمرانی، بلال مندوخیل و دیگر بھی موجود تھے۔
آصف زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔

















