قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ میں انجری کا شکار ہونے والے نسیم شاہ کا ری ہیب مکمل ہوگیا ہے۔
ان کا ستمبر سے انگلینڈ میں ری ہیب چل رہا تھا۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ ایشیاء کپ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ان کی انگلینڈ میں سرجری ہوئی اور وہیں ری ہیب مکمل کیا۔
نسیم شاہ نے اپنے پیغام میں میڈیکل ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اچھے انتظامات پر پی سی بی کا شکرگزار ہوں، میڈیکل ٹیم، ڈاکٹر امتیاز، فزیو جارج ارل اور ایڈم رائٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔




















