Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نام چل بسا

پاکستان کے معروف گلوکار استاد بدر الزمان کا انتقال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار استاد بدر الزمان عرصہ دراز سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، تاہم اب انکا انتقال ہو گیا ہے۔

ان کی نماز جنازہ ٹاؤن شپ لاہور کے مقامی پارک میں ادا کی گئی جس میں فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

 

فوٹو : فائل

 

دوسری جانب معروف گلوکار استاد بدر الزمان کے انتقال پر فنکار برادری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم میوزک انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے،ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

یاد رہے کہ استاد بدرالزمان نے اپنی گائیکی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، کلاسیکل گائیکی میں وہ ایک استاد کا درجہ رکھتےتھے، وہ این سی اے کالج میں بطور میوزک لیکچرار بھی کام کرتے رہے ہیں۔