مسلم لیگ ن نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
لاہورسے پارٹی ٹکٹ امیدواروں کے انٹرویوز کل مسلم لیگ ن لاہور نصیرآباد میں ہوں گے، مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں بورڈ انٹرویو کرے گا، ملک احمدخان، سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران نذیر انٹرویوز کریں گے۔
این اے117کی پی پی145اور پی پی146کے انٹرویوز کل صبح 11بجےہوں گے، این اے118کی پی پی147اور پی پی148کے انٹرویوز کل12بجے ہوں گے۔
این اے119کی پی پی149اورپی پی150کےامیدواروں کے انٹرویوز کل2بجے ہوں گے، این اے120کی پی پی 151 اور154 کے انٹرویوزکل3 بجے ہوں گے، پی پی152،پی پی153کے انٹرویوز4بجے،پی پی155،پی پی157کےانٹرویوز5بجےہوں گے، پی پی158 اور پی پی 163کے انٹرویوز کل6 بجے ہوں گے۔
مسلم لیگ ن لاہور نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کو اکیلے آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی رہنما اپنےساتھ پارٹی سپورٹرز نہ لائے۔

















