بول نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سے غیرمنظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں بند کیا جائے گا۔
وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ چنگچی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پر پابندی ہوگی، رجسٹریشن کے ساتھ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بول نیوزنےلاہورمیں فضائی آلودگی کی وجہ بننے والے رکشوں پر رپورٹ نشر کی تھی۔



















