Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس میڈیا پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے حوالے سے دئیے جانے والے بیان پر جاری کیا گیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر دانیال عزیز سے 7 دن کے اندرجواب طلب کیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی جائے اور شوکاز کا جواب تحریری طور پر جمع کرایا جائے۔

احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دانیال عزیزکا احترام کرتا ہوں، دانیال عزیز کے بیانات کا افسوس ہوا، سمجھ نہیں آتی دانیال عزیز بلاول بھٹو کی زبان کیوں بول رہے ہیں، دانیال عزیز سے ان بیانات کی توقع نہیں تھی۔

یاد رہے گزشتہ دنوں لیگی رہنما دانیال عزیز نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی بطور وزیر کارکردگی پر تنقید کی تھی۔

متعلقہ خبریں