Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق رائے تک پہنچ گیا

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق رائے پا لیا ہے جس سے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اس بات کا اعلان نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں، جس سے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جو کہ گزشتہ 19 سالوں سے زیر التوا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر منظوری مل جاتی ہے تو یہ پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری کا معاہدہ ہو گا جو جی سی سی نے پاکستان کے ساتھ گزشتہ 15 سالوں میں کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوجر اعجاز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے آزاد تجارتی معاہدے کے سرمایہ کاری سے متعلقہ حصے کو حتمی شکل دینے کے لیے سعودی عرب میں ان کی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا اور تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو فروغ دے گا۔

متعلقہ خبریں