سعودی عرب میں کل طوفانی بارش ہونے کا امکان ہے۔
سعودی حکام نے عوام کو خبردار کردیا کہ کل پیر کے روز ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
حکام نے یہ الرٹ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے بعد جاری کیا ہے۔
سعودی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے خبر دار رہیں اور ممکنہ سیلابی علاقوں کی طرف نہ جائیں۔ نیز کھلے پانی میں تیرنے کی کوشش نہ کریں۔
مدینہ ، تبوک ، الجوف، الجموم ، بحراح، طائف ، ادھم ، العردیات، میسان ، الکامیل، الیث اور القنفودہ کے حوالے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔




















