Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی؛ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ کی شادی بزنس مین حمزہ علی چوہدری سے لاہور میں ہوئی ہے۔

کرن اشفاق نے تاحال اپنی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

Actor Imran Ashraf son Rohan second Birthday | Actors, Showbiz gossip, Sons

جوڑے کی شادی اکتوبر 2022 کو طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔