سراج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ یونٹ کا مقصد انتخابات میں دھاندلی روکنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جےآئی یوتھ8 دسمبر تا 8 فروری63 روزہ ملک گیر مہم کا آغاز کر رہی ہے، مہم کے دوران ووٹ کے ذریعےحقیقی انقلاب کی بنیاد رکھی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر 10نوجوانوں کا بنیادی جے آئی یوتھ یونٹ قائم کیا جائے گا اور جےآئی یوتھ یونٹ کا مقصد انتخابات میں دھاندلی روکنا ہوگا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ الیکشن تک جماعت اسلامی کے مزید ایک کروڑ ووٹر زبنائے جائیں گے جبکہ الیکشن میں لاڈلوں، سپرلاڈلوں کےدرمیان نہیں بلکہ مظلوم اور ظالم میں مقابلہ ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمارے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے50 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کے پاس ہیں، آئندہ انتخابات میں کسی پارٹی سے نہیں بلکہ عوام سے اتحاد ہوگا۔



















