پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کر رہی ہیں۔
آج کے اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع اٹک، راولپنڈی، چکوال اور جہلم کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے؛ چاروں اضلاع کے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے 100 سے زائد امیدواروں کے آج انٹرویو ہو رہے ہیں۔
راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی مجموعی طور پر 13 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 26 نشستیں ہیں۔
پارلیمانی بورڈ راولپنڈی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں بنائے گئے سب پارلیمانی بورڈ کی ٹکٹوں کی سفارشات پر بھی غور کرے گا۔



















