پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ہر جگہ سے بھرپور مقابلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ہر جگہ سے بھر پور مقابلہ کرے گی، الیکشن میں اتحاد بنتے رہتے ہیں، پنجاب میں کسی سے بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ن لیگ کی گراؤنڈ پر پوزیشن اچھی نہیں ہے، پیپلز پارٹی پہلے دن سے الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے، ہمیں نظر آرہا ہے ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔



















