بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام 5 بج کر 19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں، خضدار کی تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔



















