Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی گلوکار انتقال کرگئے

نامور کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو لاہور میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار استاد حسین بخش گلو طویل عرصے سے بیمار تھے جبکہ ان کی عمر 75 سال تھی۔

حسین بخش گلو کا تعلق شام چوراسی گھرانے سے تھا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

حسین بخش گلو کلاسیکی موسیقی کے مشہور شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

استاد حسین بخش گلو لاہور میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے وابستہ تھے۔