بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اجے دیوگن سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن فلم ‘سنگھم اگین’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
اجے دیوگن اپنی ہٹ سیریز سنگھم کے سلسلے کی نئی فلم ‘سنگھم اگین’ کی شوٹنگ کے دوران فائٹ سین کرواتے ہوئے زخمی ہوئے۔
View this post on Instagram
اداکار کی آنکھ مکا لگنے سے زخمی ہوئی جس پر فوری طور پر فلم کے سیٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرلیا گیا۔
اجے دیوگن کے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ ایک دن کے لیے ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن سنگھم اگین میں بھی پولیس انسپکٹر کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram




















