گیس صارفین مزید اضافے کیلئے تیار ہوجائیں، سوئی ناردرن نے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیس صارفین مزید اضافے کیلئے تیار ہوجائیں ،سوئی ناردرن نے گیس1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔
اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت11دسمبر کو کرے گا۔
سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی2023 سے مانگا ہے ، درخواست 2023-24 کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنےکیلئے دائر کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مالی سال2023-24 کیلئے181 ارب51کروڑ60 لاکھ روپے کمی کا تخمینہ ہے۔
گیس کی قیمت2961 روپے98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے، گیس کی موجودہ قیمت1246 روپے49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔



















