وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے سیکٹرز میں پہلی بار بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکٹرز کے مراکز کے درمیان 13 روٹ کا انتخاب اورنج، بلیو اور گرین لائن سے منسلک کر دیا جائے گا۔
سی ڈی اے نے 13 روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے وزارت دفاع کے ذیلی ادارے ٹرانسپورٹ انڈسٹری پاکستان سے معاہدہ کیا ہے۔
13 روٹس پر 160 الیکٹریکل وہیکلز چلائی جائیں گی۔ یہ الیکٹرک گاڑیاں چین سے درآمد کی جائیں گی جس کا آرڈر دیدیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں 30 گاڑیاں دسمبر کے آخر میں اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔



















