Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس ای سی پی نے مالی سال2022-23 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی

ایس ای سی پی نے مالی سال2022-23  کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

 سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مالی سال  2022-23  کے لیے اپنی سالانہ رپورٹ جاری  کر دی ہے۔ جس میں  گزشتہ مالی سال کے دوران  کی گئی کاروباری آسانیوں کی فراہمی، سرمائے کی دستیابی،  کپیٹل مارکیٹ  کے فروغ اور چھوٹے کاروبار اور اسٹارٹ اپ کے فروغ  کے اقدامات و اصلاحات کی تفصیلات اور کمیشن کی سالانہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ شامل ہے۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید، کمیشن اور ایس ای سی پی نے اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے قانون کے شفاف اور منصفانہ نفاذ، سرمایہ کاری کو سہل بنانے، فنانشل سیکٹر میں  مسابقت کو فروغ دینے، انٹرپرینیورشپ  اور فن ٹیک کے شعبے کو سپورٹ کرنے اور مالیاتی شمولیت  میں اضافے اور مارکیٹ کو  وسعت اور فروغ  دینے کے اقدامات  پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

   رپورٹ میں شائع ہونے والے اپنے پیغام میں عاکف سعید نے کہا کہ ان تمام شعبوں میں ترقیاتی اصلاحات کے حصول میں  ٹیکنالوجی  کے استعمال اور مارکیٹ کے شرکاء اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے گزشتہ مالی سال میں ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض دینے والی ایپس  کے بارے میں بڑھتی ہوئی شکایات  اور اس حوالے سے ریگولیٹری فراہم ورک کو  مضبوط کرنے پر خاص زور دیا۔

 اس سلسلے میں ایس ای سی پی  نے گوگل، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے ساتھ رابطہ اور تعاون کے نتیجے میں 120 سے زائد قرض  فراہم کرنے کے جامع فراہم ورک نافذ کیا گیا۔

 عوام میں آگہی پیدا کرنے کے حوالے سے ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کی تعلیم کے پروگرام ‘جمع   پونجی’ کا سلسلہ دوبارہ شروع  کیا تاکہ مالیاتی شعبے کے صارفین کے حقوق کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں  نئے  ٹریڈنگ سسٹم  کا کامیابی کے ساتھ متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں سرمایہ کاری کی نئی مالی مصنوعات  کو متعارف کروانے کی سہولت  موجود ہے۔

  نئے سسٹم  سے مارکیٹ میں ٹریڈنگ کی پروسیسنگ کی رفتار بہتر ہوئی ہے جبکہ نیا سسٹم کئی  گنا زائد ٹریڈنگ کے حجم  کی بھی پراسیسنگ سہولت کے ساتھ کر سکتا ہے۔

  آن لائن سکیورٹیز بروکرز  کے لیے ایک  نیا ریگولیٹری فریم ورک  متعارف کروا دیا گیا ہے، جس سے  بروکرز اب  اپنے صارفین اور ٹریڈنگ پر زیادہ توجہ مرکوز کر پا رہے ہیں۔

 سرمائے کی منڈی کے  تمام شعبوں کے صارفین کی   اپنے صارف کو پہچاننے  کے تقاضوں کو مکمل کرنے کے لئے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کی داخلی آٹومیشن اور  اداراہ جاتی اصلاحات کے نتیجے میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں خاظر خواہ اضافہ دیکھا گیا۔

 مالی سال 2022-23   میں، کل 27,746 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ 30 جون 2023 تک رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 196,805 ہوگئی تھی۔ نان بینکنگ فنانس سیکٹر  کے اثاثوں میں 35.9 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ دیکھا، جبکہ انشورنس سیکٹر کی آمدنی میں 34% اضافہ ہوا ۔

متعلقہ خبریں