Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بمقابلہ پرائم منسٹر الیون؛ پہلے دن کے کھیل کے دلچسپ لمحات

ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم چار روزہ میچ کے لیے پرائم منسٹر الیون کے مدمقابل ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ کینبرا میں کھیلا جارہا ہے جس کا پہلے دن کا کھیل آج اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان نے دن کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز اسکور کرلیے۔

کپتان شان مسعود شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 156 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ پہلے دن کے کھیل میں کئی دلچسپ لمحات بھی دیکھنے کو ملے۔

دن کے آغاز پر اوپنر امام الحق کو مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہے جب کہ وہ 24 گیندوں پر محض 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پورے دن کے کھیل میں بابر اعظم کے شاٹس نمایاں رہے، انہوں نے ٹوڈ مرفی کی گیند پر پہلی شاندار اسکوائر ڈرائیو کھیلتے ہوئے باؤنڈی ماری جب کہ 33 رنز بنانے کے بعد بیو ویبسٹر کی گیند پر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹریٹ ڈرائیو کھیلی۔

میچ کے دلچسپ لمحات میں سے ایک جب شان مسعود نے بیو ویبسٹر کی گیند پر شاٹ کھیلا تو نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود بابر اعظم نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جب کہ گیند ان سے دور تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے سابق کپتان بابر اعظم کے اس واقعے پر ایک مزاحیہ تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا ’’بابر اعظم نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود ہونے کے باوجود بھی مصروف رہے‘‘۔

متعلقہ خبریں