Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیر منصوبہ بندی کا اہم منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے پیٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، چیف پیٹرولیم سیکشن نے پیٹرولیم اور گیس کی پالیسیوں اور اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

 محمد سمیع سعید کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مشترکہ مفادات کی کونسل نے 2012  پیٹرولیم ایکسپلوریشن اور پروڈکشن پالیسی منظوری دی، نیو ریفائنری کی منظوری اس سال اگست میں دی گئی، میں پیٹرولیم اور گیس سیکٹرز کی ترقی کے لیےاصول طے کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گیس پیداوار کو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کیے گئے، پاکستان ایران گیس پائپ لائن اور ت اپیپر کام جاری ہے۔

نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے کہا کہ عوام کو سستی گیس کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے متعلقہ سیکشن کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ خبریں