سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1 دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا، آپریشن میں 1 دہشتگرد حبیب الرحمان ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ گولا بارود برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسزز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقےمیں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسزز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے لئے پرعزم ہیں۔



















