قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ مہنگائی اور غربت سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اس الیکشن میں ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر پرفارم کریگی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، اتحاد بنانا سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ درست ہے ہمارے لیے پنجاب میں چیلنجز ہیں، پیپلز پارٹی اپنا منشور عوام کے سامنے رکھے گی۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں تنقید اور تشہیر ہوتی ہے ہم کررہے ہیں، تضحیک کی سیاست کے قائل نہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے لیے پیپلزپارٹی کی خدمات ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ مہنگائی اور غربت سے ہے، پیپلزپارٹی اس بار سرپرائز دےگی۔



















