Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں،نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں سیکیورٹی کے لیےفوج کی خدمات لینے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا، اگر انتخابات میں فوج کی طلبی کا مطالبہ آیا تو اداروں سے مشاورت کریں گے۔

انوار الحق نے کہا کہ نگراں وزیراعظم بننے سے پہلے تمام سیاسی قائدین سے ملاقاتیں ہوتی رہیں، انتخابی عمل میں حصہ لینے والی کسی جماعت پر کوئی قدغن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں جبکہ غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ہمارا اندرونی معاملہ ہے، کوئی غیر ملکی بغیر رجسٹریشن پاکستان میں نہیں رہ سکتا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کیے جارہے ہیں، دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ قسط کا معاملہ جلد حل ہو جائےگا۔

متعلقہ خبریں