Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتہائی اہم رہنما نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا لیکن اب ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا ناقابل برداشت ہے۔

 

 

 انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی اور قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔

متعلقہ خبریں