وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کو اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں مشترک تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر مبنی دوطرفہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے، دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادتوں کے درمیان رابطہ قابل تعریف ہے۔
آذربائیجان: صدارتی انتخابات قبل از وقت فروری میں کروانے کا اعلان
آذربائیجان میں صدارتی انتخابات قبل از وقت فروری میں کروانے کا اعلان کر دیا گیا، صدر الہام الیئو نے آج قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
حکم نامے میں مرکزی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آذربائیجان کے انتخابی ضابطے میں بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق انتخابات کی تیاری شروع کرے، مرکزی الیکشن کمیشن کو 7 فروری 2024ء کو انتخابات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



















