Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک گھر ہےجو پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات کی ملاقات ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے  بھی شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے ن لیگ میں شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ مسلم لیگ ن ایک گھر ہےجو پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے، آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا۔

سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے۔

مولانا آصف معاویہ، بابر خان سیال، مسزنیلم سیال، مہراسلم بھروانہ ، شیخ یعقوب، مسزشیخ یعقوب، رئیس محمد ابراہیم، شیخ ایم یونس، خالد محمود سرگانہ ، چوہدری خالدغنی ،امیرعباس سیال، فیصل حیات جبوانہ بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں