سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں تمام ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں بابر خان سیال، ایم آصف معاویہ، مسز نیلم سیال اور مہر اسلم بھروانہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چوہدری خالد غنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، شیخ یعقوب و دیگر نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پرسابق وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لیے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں اور پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے۔



















