بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا سمیت دیگر نئے اداکاروں پر مبنی رومانوی میوزیکل فلم ’دی آرچیز‘ ریلیز کردی گئی ہے۔
’دی آرچیز‘ کے ہندی ورژن میں سہانا خان نے ’ورونیکا‘، خوشی کپور نے ’بیٹی کوپر‘، اگستیا نندا نے ’آرچی‘ اور ودانگ رائنے نے ’روجی‘ کا کردار ادا کیا ہے۔
’دی آرچیز‘ ہندی ورژن کے تمام مرکزی کردار بھی نوعمر اور جواں سالہ ہیں اور اس کی کہانی بھی بڑھتی عمر کے مسائل میں الجھے جوانوں کے گرد گھومتی ہے۔
اس کے ہندی ورژن کی ہدایات زویا اختر نے دی ہیں جو فلم ساز جاوید اختر کی صاحبزادی ہیں۔
گزشتہ ماہ ’دی آرچیز‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 7 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب فلم کو جاری کردیا گیا۔




















