Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک آئی ایم ایف کا غلام ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کا غلام ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دوخاندانوں نے سات دفعہ حکومتیں کیں، خودخوشحال، ملک کو بدحال کر دیا، آزمائے چہرے ملک کے مسائل حل کرنے کی بجائے، اضافے کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں کی حکومتوں کی وجہ سے 25کروڑ عوام بنیادی حقوق محروم رہے، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان آئی ایم ایف کا غلام ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت کسی خاندان کی نہیں، عوام کی نمائندہ ہوگی، نوجوان 8فروری کو خاندانوں کے محلات کا طواف کرنے کی بجائے ان کا احتساب کرنے کو تیار ہیں، کرپشن، بے روزگاری سے پاک پاکستان کے لیے 8فروری کو ترازو پر ٹھپہ لگائیں۔

متعلقہ خبریں