بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلاوتی کا انتقال ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر بھارتی اداکارہ لیلاوتی بنگلور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، تاہم آج 85 برس کی عمر میں چل بسیں۔
سینئر اداکارہ نے 400 کے قریب کناڈا سمیت 600 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ گزشتہ کئی برس سے اپنے اداکار بیٹے ونود راج کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

انہوں نے ’چنچلا کماری‘ اور ’ناگاکنیکا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی، بعدازاں سبھایا نائیڈو کی ڈرامہ کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور 1958 میں ’بختا پراہلادا‘ میں مختصر کردار ادا کیا۔
انہیں دو مرتبہ نیشنل ایوارڈ اور 6 بار اسٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔




















