وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستان نے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ماضی کے مقابلے میں اتحاد کہیں بہتر ہے، او آئی سی کے کوششوں سے ہی تیرہ ووٹ ایک طرف ہوئے ہیں، آج عالمی انسانی حقوق کا دن ہے، فلسطین کی صورتحال سب کے سامنے ہے، پاکستان کا فلسطین پر موقف واضح ہے، کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسئلے ہیں، وزیر اعظم نے خود او أئی سی اجلاس میں شرکت کی، وزیر اعظم نے او أئی سی میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کیلئے ٹریبونل کے قیام کا مطالبہ کیا۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت نے فلسطین کی امداد کو بڑھایا ہے، پوری انسانیت اس وقت اہل فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان نے فلسطین کے معاملے پر ہر فورم پر آواز بلند کی، پاکستان کا موقف ہے اسرائیل ظالم ملک ہے، پاکستان واحد ملک ہے جسکے اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں ہیں، فلسطین کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے، مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور امت مسلمہ میں تقسیم نہیں، کل امریکہ نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرارداد کو ویٹو کیا، پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس پر واضح پالیسی بیان دیا۔



















