Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا مختیار کاروں کی تقرریاں اور تبادلے پر بڑا نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختیار کاروں کی تقرریاں اور تبادلے پر بڑا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو مختیار کاروں کے تقرر  و تبادلوں سے روک دیا، سندھ حکومت نے گزشتہ دنوں مختلف اضلاع میں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے مختیارکاروں کے تبادلے کیے تھے۔

 الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو مختیارکاروں کے تبادلے فوری واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق مختیار کار الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہیں، پیشگی منظوری کے بغیر تقرر وتبادلہ نہیں ہوسکتے۔

الیکشن کمیشن کے احکامات پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مختیار کاروں کے تبادلے سے متعلق حکمنامے پر عمل روکا جائے

الیکشن کمیشن کی انتخابی شیڈول جاری کرنے کی خبروں کی تردید

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق درخواست پر مشاورت کی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی مشاورت سے متعلق نجی اخبار کی خبر کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ خبریں