پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اکثر اوقات انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یشما گل کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ سیٹ پر شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی لمحے اذان ہوجاتی ہے۔
اداکارہ نے اذان کی آواز سنتے ہی دوپٹہ نہ ہو نے کی وجہ سے قریب موجود پلاسٹک کے شاپر سر پر ٹوپی کی طرح پہن لیا۔
ان کے اس منفرد عمل کے بعد وہاں موجود ساتھی اداکار نے ان کی ویڈیو بناتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے سر پر پلاسٹک کا شاپر کیوں پہنا ہوا ہے؟
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: تمام حدیں پار، اداکارہ یشما گل کی انتہائی بولڈ تصاویر وائرل
یشما گل نے جواب دیا کہ اذان کے دوران جب آپ کے پاس سر چھپانے کو کچھ نہ ہو تو یہ ٹرک آزمائیں۔
اداکارہ کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اور مداحوں کی جانب سے ناصرف انہیں تنقید کا نشایہ بنایا گیا بلکہ شدید غم وغصے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram















