عدالت نے ملزمان کیجانب سے مقتول کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست مستردکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا مردہ خود بتائے گا کہ گولی کس نے ماری؟
ملزمان کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی درخواست دینے پرجسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کی کیا ضرورت ہے؟ ملزمان کے وکیل نے جواب دیا کہ تین ملزمان ہیں گولی کس نے ماری تعین کیلئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ کیا مردہ خود بتائے گا گولی کس نے ماری، پہلے قتل کرو اور پھر پوسٹ مارٹم کے نام پر میت کی بے حرمتی کرو، پوسٹ مارٹم قتل کی وجہ جاننے کیلئے ہوتا ہے۔
جسٹس سردارطارق مسعود نے کہا کہ مقتول گولی لگنے سے ہلاک ہوا اب دوبارہ پوسٹ مارٹم ضروری نہیں، کیوں نہ آپ کو جرمانہ- عائد کیا جائے۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔




















